وزیراعظم نریندر مودی کل آزادی کا اَمرُت مہوتسو سے متعلق پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔ یہ مہوتسو تقریبات کی ایک سیریز ہے جو سرکار بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کررہی ہے۔ جَن بھاگیداری کے تصور سے یہ جَن اُتسو کے طور پر منایا جائے گا۔ 15 اگست 2022 سے 75 ہفتے پہلے اہم پروگرام کل سے شروع ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کل احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے فریڈم مارچ پدیاترا کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے نوساری کے Dandi تک 81 افراد یہ پدیاترا کریں گے۔ 241 میل پر مشتمل یہ سفر 25 دنوں میں پانچ اپریل کو ختم ہوگا۔ Dandi کے راستے پر مختلف گروپ اِس فریڈم مارچ میں شامل ہوں گے۔ثقافت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل پدیاترا کے 75 کلومیٹر کے پہلے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم دوسرے بہت سے ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا بھی آغاز کریں گے اور سابرمتی آشرم میں لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اِس موقع پر ہونے والے مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی اور اِس پرعمل آوری کیلئے وزیرداخلہ کی قیادت میں ایک قومی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ریاستی اور مرکزی خطے والے علاقوں کی سرکاریں بھی کل سے پورے بھارت میں پروگراموں کا انعقاد کررہی ہیں۔ اِس کے علاوہ آرکیو لوجیکل سروے آف انڈیا اور علاقائی کلچرل مراکز  وزارتِ ثقافت، نوجوانوں کے امور کی وزارت اور ٹرائیفیڈ کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کررہے ہیں۔

  • Website Designing