اقوام متحدہ کی 193رکنی جنرل اسمبلی نے بھارت کی جانب سے پیش کردہ اور 70 ممالک سے حمایت شدہ قرار داد کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے TS تری مورتی نے کہا کہ خوراک کے کلیدی جُزوکے طور پر باجرے کی غذائیت اور اس کے ماحولیاتی فائدوں کے بارے میں دنیا کو واقف کرانے اورپالیسی تبدیلیوں پر اثر اندازی کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوںنے تمام ساتھی ممالک بالخصوص بنگلہ دیش، کینیا، نیپال، نائجیریا، روس اور Senegal اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا ، اس ضمن میں ان کی پُر زور حمایت کےلئے شکریہ ادا کیا۔

  • Website Designing