وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی وباءکے وسط میں بھی مستعد اور خود کو نئے حالات کے مطابق ڈھالنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس مدت میں بھارت نے ، چاہے کانکنی ہو ، خلاءہو ، بینکنگ اور ایٹمی توانائی ہو یا اور کچھ ہو ، بہت سے شعبوں میں وسیع اصلاحات نافذ کی ہیں ۔ آج سہ پہر Vivatech میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت وہ کچھ فراہم کرتا ہے ، جس کی جدت طرازوں اور سرمایہ کاروں کو ضرورت ہے ۔ انہوں نے صلاحیت ، مارکیٹ ، پونجی ، ماحولیاتی نظام اور کھلے پن کی ثقافت ، پانچ ستونوں پر مبنی بھارت میں سرمایہ کاری کیلئے دنیا کو مدعو کیا ۔
جناب مودی نے کہا کہ جدت طرازی وہاں مددگار ہوسکتی ہے ، جہاں روایت ناکام ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ انیس کے دوران کئی روایتی طریقہ کار کا تجربہ کیا گیا لیکن جدت طرازی سے ہی اِس میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈجیٹل ٹیکنالوجی نے لوگوں کو فرائض کی انجام دہی ، رابطے برقرار رکھنے اور دلجوئی کرنے میں مدد کی ہے ۔ ڈجیٹل میڈیا کے ذریعے لوگ کام کر سکتے ہیں ، اپنے عزیزوں سے بات چیت کرسکتے ہیں اور اُن کی مدد کر سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تیار کردہ آئی ٹی ٹیکنالوجی نے کووڈ انیس کے خلاف لڑائی میں ہماری مدد کی ہے ۔
آروگیہ سیتو سے رابطوں کا پتہ چلانے میں مدد ملی ہے تو Co-Win پلیٹ فارم نے لاکھوں لوگوں کو کووڈ ٹیکے لگائے جانے کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دو ٹیکے بنائے جارہے ہیں اور مزید پر ابھی تجربات کئے جارہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ آدھار نے کووڈ کے دوران لوگوں کو مفت راشن اور کھانا پکانے کا ایندھن وغیرہ فراہم کرنے میں مدد کی ہے ۔
وزیر اعظم نے کرہ ارض کو اگلی وبا سے الگ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تنزلی کو روکنے کے لیے پائیدار طرزِ زندگی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اسٹارٹ اَپ برادری سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اور ایک انسانی نظریے کے ساتھ اس کام میں آگے بڑھیں تاکہ اس چیلنج سے نمٹا جا سکے۔

  • Website Designing