تعلیم کی وزارت نے مائیگرنٹ بچوں کی شناخت، اُن کے داخلے اور تعلیم جاری رکھنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے کووڈ عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اس بات کو ضروری طور پر محسوس کیا گیا کہ بیچ میں ہی اسکول چھوڑنے والے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اسکولوں میں کم ہوتے اندراج کو روکنے کے علاوہ تعلیم کے نقصان سے بچنے کے لیے ایک مناسب حکمتِ عملی وضع کی جائے۔ اِن رہنما خطوط کی اہم خصوصیات میں اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے تعلیم جاری رکھنا اور اُن کی شناخت کرنا اور خصوصی ضرورتوں کے ساتھ اسکولوں میں بچوں کے اندراج کی مہم اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ اِن رہنما خطوط میں رضاکاروں، مقامی ٹیچروں، کمیونٹی شرکت کے ذریعے نشان زد اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے غیر رہائشی تربیت جاری رکھنے کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

  • Website Designing