جناب مودی نے بچوں سے متعلق پی ایم کیئر اسکیم کے تحت فائدے جاری کئے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جو بچے کووڈ-اُنیس کیوجہ سے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں، اُنہیں اپنی اسکولی پڑھائی اور اعلیٰ تعلیمکیلئے بھرپور مدد ملے گی۔ آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بچوں سے متعلق PM-CARES اسکیم کے تحت متعلقہفائدے جاری کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ PM-CARES بچوں کو درپیش اُسبوجھ کو کچھ کم کرنے کی ایک پہل ہے، جس کا سامنا وہ اپنے والدین کو کھونے کے بعدکرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ 18 سے 23 سال تک کی عمر کے بچوں کومقررہ وظیفہ دیا جائے گا اور 23 سال کی عمر ہونے پر اُنہیں 10 لاکھ روپے ملیں گے۔جناب مودی نے کہاکہ PM-CARES کے ذریعے اُن بچوں کی مدد کی جائے گی، جنہیں پیشہ ورانہ نصاب اوراعلیٰ تعلیم کیلئے تعلیمی قرض کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ PM-CARES کے ذریعے سرکارروزمرہ کی ضروریات کیلئے چار ہزار روپے ماہانہ فراہم کرکے بچوں کو سہارا دے رہیہے۔ جناب مودی نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کے ذریعے بچوں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈ فراہم کیاجارہا ہے، جس کے دائرے میں پانچ لاکھ روپے تک کے صحت اخراجات آئیں گے۔ وزیراعظم نےکہاکہ ملک بھر کے شہریوں کے عطیے کی بدولت PM-CARES پہل ممکن ہوسکی ہے۔جناب مودی نے کہاکہ اِن عطیات سے سرکار حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکمبناسکی ہے۔ وزیراعظم نے سبھی بچوں پر زور دیا کہ وہ فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا پہلمیں حصہ لیں۔ وزیراعظم نے سبھی بچوں کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ یوگاور تندرستی کو اپنے روزمرہ کے معمول کا حصہ بنائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکار نےآج آٹھ سال مکمل کرلئے ہیں اور ملک آتم نربھرتا کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔جناب مودی نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سال میں سووچھ بھارت مشن، جن دھن اور اجولا یوجنا جیسیپہل کے ساتھ غریبوں کی خدمت کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہتکنیک کا استعمال بڑھا کر سرکار نے غریبوں کے حقوق کو یقینی بنایا ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ اب غریب سے غریب شخص کو بھی یہ اعتماد ہے کہ اُسے سرکار کی اسکیموں کافائدہ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اِس بھروسے کو بڑھانے کی خاطر سرکار اب سو فیصدبااختیار بنانے کی مہم چلا رہی ہے۔×

  • Website Designing