وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ شہروں کے تیزیسے فروغ کو ایک چیلنج کے بجائے ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ یہ موقع ملک میں بہتر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے اور رہنسہن کو بہتر بنانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ جناب مودی دلّی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بھارتکی پہلی بغیر ڈرائیور والی ٹرین کو روانہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ یہ گاڑیجنک پوری ویسٹ کو بوٹانیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن سے جوڑے گی۔

وزیر اعظم نے ایئر پورٹ ایکسپریس لائن پر پوری طرح قابل استعمالNational Common Mobility Card خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

اِس کارڈ کے ذریعہ مسافر ملک کے کسی بھی حصے سے جاری کیے گئےRuPay Debit کارڈ کا استعمال کرکے ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر سفر کرسکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مستقبلکی ضرورتوں کے مطابق شہروں کو فروغ دے کر چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے کیلئے عہد بندہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سرکار نے گزشتہ برسوں میں ایک ملک ایک ٹیکس، ایک ملکایک fastag،ایک ملک ایک صحت بیمہ اسکیم اور ایک ملک۔ ایک راشن کارڈ کے ذریعہ ملک کے نظام کو مربوطکرنے کے لئے بہت سے کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نئے زرعی اصلاحات اور e-NAM جیسے بندوبست سے ایک ملک، ایک زرعی منڈی کیجانب گامزن ہے۔ x

  • Website Designing