زراعت کے مرکزی وزیر نریندرسنگھ تومر نے آج زوردے کر کہا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ملک میں گاؤں ، غریب اور کسان کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے۔
آج راجیہ سبھا میں صدرکے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ کسان یونینوں کے ساتھ سلسلے وار تفصیلی بات چیت کے باوجود کوئی بھی یونین زرعی قوانین میں کسی بھی خامی کو اجاگر نہیں کرسکی ہے۔ وزیرموصوف نے اس بات کو دوہرایا کہ جب نئے قوانین سے اے پی ایم سی قانون کے تحت منڈیوں کے وجود پرکوئی اثر نہیں پڑتا تو تنازعہ کی وجہ سمجھ میں آنے والی نہیں ہے۔زرعی قوانین میں کنٹریکٹ فارمنگ سے متعلق اپوزیشن ارکان کے کئی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے زوردے کر کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے نئے قوانین میں کسانوں کو اجازت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کنٹریکٹ سے الگ ہوسکتے ہیں۔جناب تومر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے اپنے مقصد کے تئیں پابند ہے اور نئے زرعی قوانین اس کے حصول میں مددگارہوں گے۔شکریہ کی تحریک پر بحث آج ایوان معطل ہونے سے پہلے مکمل ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی پیرکے روز ایوان بالا میں بحث کا جواب دیں گے
  • Website Designing