PM MODI
PM MODI

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آسام کے مجاہدین آزادی نے اِس خطےمیں بھارتی پرچم کے احترام اور اِس کی آزادی کیلئے 1942 میں اپنی جان قربان کردی تھی۔آج بھارت کے بہادر جانبازوں کو اِن مجاہدین آزادی اور ان کی قربانیوں سے تحریک مل رہیہے۔ جناب نریندر مودی آسام میں سونت پور ضلعے کے Dhekiajuli میں Asom Mala پروگرام کا آغاز کرنے کے بعداظہار خیال کررہے تھے۔

اِس کا مقصد ریاست میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینااور معاشی ترقی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ آسان کے لوگوں کا پیاربہت گہرا ہے اور بار بار آسام کا دورہ کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

وزیر اعظم نے بسواناتھ اور Charaideo کے مقام پر دو میڈیکل کالجوںاور اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا، جن پر 11سو کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کا مقصد آسامکے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینا ہے۔ اِن میں سے ہر اسپتال میں 500 بستروںکی گنجائش ہوگی اورMMBS کی ایک سو سیٹیں ہوں گی

  • Website Designing