مرکزی سرکار کی اہم فصل بیمہ اسکیم – ’پردھان منتری فصلبیمہ یوجنا‘ نے کامیابی کے ساتھ پانچ سال مکمل کرلیے ہیں۔ حکومت نے کسانوں کیلئے فصلوںکو درپیش خطرات سے متعلق کووریج کو مستحکم کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا تھااور اِس اسکیم کو 13 جنوری 2016 کو منظوری دی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا،فطرت اور موسم کی غیریقینی صورتحال سے محنتی کسانوں کے تحفظ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔اِس اسکیم کے پانچ سال مکمل ہونے پر اِس سے فیضیاب ہونے والے افراد کو مبارکباد دیتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اسکیم سے ملک میں کروڑوں کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اُنکی فصلوں کو درپیش خطرات کا ازالہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی اِس اسکیم کے تحت اور زیادہ کسانوںکا احاطہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اِس اسکیم کی کامیابی کو سراہاہے، جسے وزیراعظم نریندر مودی نے پانچ سال پہلے شروع کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا نے کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے بعد بھی فصلوں کا بیمہ کوور فراہمکرکے اُن کی آمدنی کو یقینی بنایا ہے۔ جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور مرکز ملک میں کسانوں کیلئے کاشتکاری کو آسان اور فائدہ بخش بنانے کیلئے عہدبند ہیں۔ یہ اسکیم کسانوں کو سب سے کم اور یکساں پریمیم پر درپیش خطرات کے خلاف تحفظفراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے۔ وزارت زراعت نے کہا ہے کہ اس اسکیم سے پہلے فی ہیکڑبیمہ کی رقم 15 ہزار ایک سو روپے تھی، جو اِس یوجنا کے شروع ہونے کے بعد 40 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

وزارت نے کسانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اِس اسکیم کافائدہ اٹھائیں، تاکہ وہ خودکفیل کسان بن سکیں۔ اِس اسکیم کے آغاز سے اب تک کسانوں میں90 ہزار کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں

  • Website Designing