صحت کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج سال 2018 اور 2019 کیلئے نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ایمس کے 47 ویں تقسیمِ اسناد کے جلسے کی صدارت کی ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے تعلیم کی وزارت کے ذریعے قومی اداروں کی درجہ بندی کے فریم ورک کے تحت مسلسل تیسرے سال ایمس کو طبی اداروں میں اوّل درجہ دیئے جانے پر ادارے کو مبارکباد دی ۔ وزیر موصوف نے صحت کے شعبے میں مسلسل بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایمس نے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے ۔ کووڈ بحران سے نمٹنے میں ادارے کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایمس نے بحران کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال ، تحقیق اور تعلیم میں زبردست تعاون کیا ہے

  • Website Designing